Action

قواعد و ضوابط



اول: ۔ فورم کی آفیشل زبان اردو ہے ۔ مکالمہ خالصتا" علمی فورم ہے اس لیئے یہاں نسلی، مذہبی اور مسلکی فرقہ واریت کی ترویج ممنوع ہے۔

دوم: تمام محترم اراکین سے گزارش ہے کہ پوسٹ لگاتے وقت لازماً یہ خیال رکھیں کہ اس کا مواد شائستہ اور معیاری ہو تاکہ اس سے کسی اور فرد یا گروہ کی دل آزاری نہ ہو۔ کسی بھی رکن کے لئے ایک دن میں ایک سے زیادہ پوسٹس لگانے پر پابندی تو نہیں لیکن امید کی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں احباب کفایت اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے تاکہ تمام ارکان کی پوسٹوں کو وقت مل سکنے کے ساتھ ساتھ خود اُن کی پوسٹ پر بھی غوروفکر اور اظہار را ئے کیلیٔے احباب کو موزوں وقت میسر آسکے ۔۔۔

سوم: ہم سنجیدہ اور ذمہ دارانہ مکالمہ پر یقین رکھتے ہیں اس لیئے فورم کی رکنیت کےلئےاپنی اصل شناخت سے شرکت لازم ہے ۔ سوچنے اور بات کرنے والے معزز دوستوں سے اِتنی حوصلہ مندی ضرور متوقع ہے کہ وہ کی گیٔ بات کی ذمہ داری بھی قبول فرمایٔیں ۔۔ نیز آئینِ پاکستان اور دیگر ملکی و بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ممنوع ہے اور جرم کا ارتکاب کرنے والا اپنے قول اور فعل کا خود ذمہ دار ہوگا۔۔ کسی آئ ڈی کے فرضی ثابت ہونے پراس کی رکنیت فوری طور پر منسوخ کر کے مستقل بَین کر دی جائے گی۔

چہارم: پوسٹ لگاتے وقت فلمز سونگز اور دوسری وڈیوز جو بہت جگہ گھیرتی ہیں، شیئر نہ کریں۔ اور دوسرے فورمز کی تشہیر ی پوسٹس کے لنکس آویزاں کرنےسے بھی گریز کریں۔

پنجم: کسی بھی پوسٹ میں کسی دوسرے کی بات یا قول لکھتے وقت حوالہ ضرور دیں اگر معلوم نہ ہو تو نامعلوم لکھ دیں۔

ششم: دوسرے اراکین کی پوسٹوں پر اپنی آراء کا ضرور اظہار کریں لیکن مثبت انداز میں۔ اور اخلاقی حدود کے اندر رہتے ہوئے۔ ذاتی اور قابلِ اعتراض ریمارکس سے گریز کیا جائے۔ اگر آپ کو کسی کامنٹ یا پوسٹ کے مواد پر اعتراض ہو تو کشادہ ظرفی و تحمل کا خوبصورت راستہ اختیار کرتے ہو ئےخود میدان کارزار میں اتر آ نے کی بجا ئے ایڈمن کو رپورٹ کریں۔ آپ کی شکایت صدا بصحرا ثابت نہیں ہوگی ۔۔۔

ہفتم: انتظامیہ کے کسی عہدیدار کو بلاک کرنے والے رکن کی رکنیت بغیر کسی تنبیہہ معطل کر دی جائے گی ۔۔۔


نوٹ



ان تمام گزارشات کا مقصد آپ کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کے ارتقاء کے لئے بہتر علمی ماحول کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔ فورم سے متعلق ہر قسم کی مثبت تجاویز کا بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا ۔براہ کرم تجاویز براہ راست ایڈمنز میں سے کسی کو ان باکس میں ارسال فرماتے رہا کریں۔ یاد رہے کہ فورم پر مجموعی نظم و نسق اور ان قواعد کے اطلاق کے سلسلے میں انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا شکریہ۔

منجانب انتظامیہ "مکالمہ"