Action

مُکالمہ ۔ مختصر تعارف



دنیا میں بالعموم اور پاکستانی معاشرہ میں بالخصوص موجود عدم برداشت اور تشدد کی اصل وجہ انسانوں کےدرمیان روابط کا منقطع ہونا ہے۔ عالمی ،ملکی اور انفرادی سظح پر مسائل کے حل کے لیئے طاقت کا استعمال مسائل کو حل کرنے کے بجاے مزید الجھاو کا باعث بن رہا ہے۔ایسے میں سنجیدہ مکالمہ کی اشد ضرورت ہے۔۔۔۔

اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے۔ اہل علم و دانش کے علاوہ معاشرہ کے ہر فرد کو اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنے کی دعوت عام ہے۔۔۔۔

مسائل پر غوروفکر سوالات کو جنم دیتا ہے، اور انہی کے جوابات کی تلاش میں انسان تشکیک کے سفر پر گامزن ہو جاتا ہے اور بالآخر یہ سفراسکو یقین کی منزل پر پہنچا دیتا ہے۔۔۔۔

اس فورم کے قیام کا مقصد انسان کو درپیش مسائل کا منطقی انداز میں بات چیت کے ذریعے دیر پا حل تلاش کرنا ہے۔ ہمارے کوئ سیاسی، یا مذہبی عزائم نہیں ہیں۔اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ آپ دنیا کے کس حصے، کس مذہب، اور کس نقطہء نظر سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اگر آپ کے دل میں انسانیت کا درد ہے تو آئیے ! اور اس کار خیر میں بھر پور حصہ لیجئے۔۔۔۔

اس فورم کی رکنیت اور سرگرمیوں میں شرکت کے کچھ قواعد ترتیب دئیے گئے ہیں، جو قوائد کے پیج میں ملاحظہ فرمائیں۔