Action
Muhammad Umar
Muhammad Umar کومنٹس

ویلن ٹاین ڈے اسپیشل:-

کیسی confused تہذیب ہے کہ ایک جانب میڈیا کی توپ میں ویلن ٹاین کے گولے رکھ رکھ کر چلائے جا رہے ہیں...اور دوسری جانب گراونڈ ریالٹی یہ ہے کہ پسند کی شادی کرنے والوں کو قتل کیا جا رہا ہے. گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کے ناتے کو معیوب سمجھا جا رہا ہے..اور اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی کو ڈیٹ پر بلائے تو لڑکی کے والد اور بھائی لڑکے کو واجب القتل قرار دے دیتے ہیں.

(منافق) بیچ میں پڑے لٹک رہے ہیں نہ اُن کی طرف (ہوتے ہیں) نہ اِن کی طرف اور جس کو خدا بھٹکائے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہ پاؤ گے . ٤:١٤٣

جب کوئی چیز کسی تہذیب میں misfit ہو اور آپ بضد ہوں اسکو لوگوں پر ٹھوسنے میں تو پھر کچھ ایسے ہی حالات ہوتے ہیں جو کے آج پشاور یونیورسٹی میں دیکھنے میں ملے...پہلے کیا کم مسائل ہیں اس ملک کے اور کیا کم تفریقیں ہیں جو ایک نیا سیاپا گلے ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے میڈیا کے ذریے اور لوگوں کو دو نئے گروپس میں تقسیم کیا جا رہا ہے...پرو ویلن ٹاین ڈے اور اینٹی ویلن ٹاین ڈے...!

آج انگریز اس تہوار پر اتنا کریزی نہیں ہے جتنا کے اسکے مشرقی غلام ...اگر یقین نہیں میری بات کا تو ١٤ فروری کو مغرب کے کسی بھی ملک کی گلیوں میں چل کر دیکھ لیں...سب کچھ روٹین کے مطابق اور نارمل ملے گا آپکو....جبکے پاکستان جیسے ملک میں لوگ مفت میں ایک دوسرے کے سر کھول رہے ہیں.

آہ مغرب کی تقلید بھی کی تو اندھی ہی کی....کیا سبکو مغرب کی صفائی ، ڈسپلن، دیانتداری، امن و امان، انصاف ، تعلیم اور تحقیق نظر نہیں آئ اپنانے کو ؟ نظر آیا تو فقط ویلن ٹاین ڈے.

بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔ کومنٹس پڑھیں پرنٹ کریں

8 کومنٹس

Syed Shakir Hussain Rizvi

میم قاف ادیب

Hameed Niazi

Muhammad Umar

Hameed Niazi

Hameed Niazi

Syed Asif Jalal

Hameed Niazi


بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔