Action
Muhammad Umar
Muhammad Umar کومنٹس

پریکٹیکل آئین الہی بمقابلہ فرسودہ آئین پاکستان (جہاں انصاف کی دور دور تک کوئی امید نہیں)

الله کے نازل کردہ احکامات اور بتایا گیا طور طریقہ اور قانون ہمیشہ سے لاگو کرنے کی نیت سے ہی نازل کیا گیا....جبھی ان ادیان کو پریکٹیکل کہا جاتا ہے..یہ الگ بات ہے کے ہمیشہ سے انسان کی یہ عادت رہی ہے کے یا تو اسنے ان احکامات کو یکسر جھٹلا دیا...یا پھر رفتہ رفتہ ان میں ناقص اور اپنی مرضی و غرض کے مطابق تاویلات کر کے اسکی روح کو مجروح کر ڈالا.......ملاحظه فرمائیں درج ذیل آیت.

اہل تورات کے لیے حکم :-

اور ہم نے ان لوگوں کے لیے تورات میں یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور سب زخموں کا اسی طرح بدلہ ہے لیکن جو شخص بدلہ معاف کر دے وہ اس کے لیے کفارہ ہوگا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ بےانصاف ہیں ٥:٤٥

اہل انجیل کے لیے حکم :

اور اہل انجیل کو چاہیئے کہ جو احکام خدا نے اس میں نازل فرمائے ہیں اس کے مطابق حکم دیا کریں اور جو خدا کے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے گا تو ایسے لوگ نافرماں ہیں ٥:٤٧

اہل قرآن کے لیے حکم :
اور (اے پیغمبر!) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان (سب) پر شامل ہے تو جو حکم خدا نے نازل فرمایا ہے اس کے مطابق ان کا فیصلہ کرنا اور حق جو تمہارے پاس آچکا ہے اس کو چھوڑ کر ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا . ٥:٤٨

بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔ کومنٹس پڑھیں پرنٹ کریں

1 کومنٹس



بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔