Action
Syed Shakir Hussain Rizvi
Syed Shakir Hussain Rizvi کومنٹس

اسرائیلیت کے آثار

اہل علم و دانش ہمارے اسلاف کی سیاہ تحریروں میں اسرائیلت کے رنگ نمایاں نظر آتے ہیں ۔۔۔۔۔
بخاری صاحب کی یہ روایت اس خاکسار نے ایک عیسائی مبلغ سے دوسرے انداز میں سُنی تھی پہلے روایت پڑھتے ہیں پھر اس کا دوسرا منظر نامہ دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭کیا رسول(ص) کو زھر دیا گیا؟٭

شیخ مفید (علیہ الرّحمہ) فرماتے ہیں؛

رسول الله صلى الله علیه وآله محمد بن عبد الله وقبض بالمدینة مسموما یوم الاثنین للیلتین بقیتا من صفر

رسول اللہ(ص) کا وصال پیر والے روز، 28 صفر کو زہر کی وجہ سے مدینہ میں ہوا۔

(المقنعہ: ص456)۔

یہی بات شیخ طوسی نے تہذیب الاحکام میں اور علاّمہ حلّی نے تحریرالاحکام میں کہی ہے۔ چنانچہ روایت میں ہے کہ ایک یہودی عورت نے رسول اللہ(ص) کی دعوت کے بہانے زہر دینے کی کوشش کی۔ گو کہ رسول(ص) کو خبر ہو گئی اور آپ نے وہ لقمہ پھینک دیا لیکن اس زہر کا اثر رہا۔ اسی لئے بی بی عائشہ کہتی ہیں؛

قالت عَائِشَةُ رضی الله عنها کان النبی صلى الله علیه وسلم یقول فی مَرَضِهِ الذی مَاتَ فیه یا عَائِشَةُ ما أَزَالُ أَجِدُ أَلَمَ الطَّعَامِ الذی أَکَلْتُ بِخَیْبَرَ فَهَذَا أَوَانُ وَجَدْتُ انْقِطَاعَ أَبْهَرِی من ذلک السُّمِّ

عائشہ(ر) کہتی ہیں کہ رسول(ص) اپنے مرض میں جس میں آپ کی وفات ہوئی، فرماتے تھے: "میں اب بھی اس کھانے کے درد کو محسوس کر رہا ہوں جو میں نے خیبر میں کھایا تھا، اور اب تک مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرے دل کی شریانیں اس زہر کی وجہ سے پھٹ رہی ہیں۔"

صحیح بخاری: ج4 حدیث نمبر 4165

اس تصویر کا دوسرا رخ ایک عیسائی مبلغ کی نظر میں یوں ہے کہ

حضور اکرم نے اپنے ساتھیوں سمیت ایک قافلے پر حملہ کیا اور اُس میں موجود تمام مردوں کو قتل کر دیا اور پھر عورتوں کو لونڈیاں بنا کر قید کر دیا ،انہی لونڈیوں میں سے ایک نے آپ سرکار و رفقائ کے لئے کھانا بنایا جس میں یہ ذہر ملا دیا ۔ آپ نے پہلا لقمہ اُگل دیا لیکن ذہر گلے مبارک تک پہنچ چکا تھا ، آپ سرکار تین دن تک گلے کو پانی لگا لگا کر تر کرتے رہے اور بلا آخر رحلت فرما گئے ۔۔۔۔۔۔۔ یا للعجب

یہ تاریخ سیاہ باب نہیں تو اور کیا ہے ؟؟؟؟؟

منجانب : سید شاکر حسین رضوی

بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔ کومنٹس پڑھیں پرنٹ کریں

2 کومنٹس

Akif Mahmood

Faisal Iqbal


بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔