Action
Shaharyar Qureshi
Shaharyar Qureshi کومنٹس

پاکستان کے عوام کی شناخت اسلام ہے مگر اب گذشتہ سالوں سے جس قسم کے اسلام کی شکل سامنے لائی جارہی ہے وہ ایک متشدد اور تنگ نظر اسلام کی شکل ہے۔ عربی اقدار کو اسلامی اقدار کہہ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اور قرون وسطی کے ایک مخصوص نقطہ نظر کو اسلام کا ابدی اور حتمی نقطہ نظر کہہ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بہت ضروری ہے کہ برصغیر میں اسلام کی اصل شکل سے واقف کروایا جائے۔ پاکستان میں اسلام صوفی دانشوروں کی وجہ سے آیا۔ جو کہ روشن خیال اور وسیع النظر تھے۔ جنہوں نے برداشت اور روداری کا سبق دیا۔ محبت اور پیار کی بولی سکھائی۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور پختون خواہ، یا کشمیر، گلگت اور بلتستان، پاکستان کے کسی بھی علاقے میں جائیں کہیں بھی اسلام تشدد اور طاقت سے نہیں پھیلا۔ ہم لوگ مہاتما بدھ اور بدھ مت کی تعلیمات والے پر امن لوگ تھے۔ جب ہم کو بتایا گیا کہ مہاتما بدھ کے بعد عرب کے مہاتما محمدصلی اللہ علیہ و سلم نے ان تعلیمات کو مزید اعلی شکل میں نکھار دیا ہے تو ہم نے ایک تسلسل کے طور پر اسلام کو قبول کر لیا۔ کہ جیسے عرب میں موسی اور مسیح کو بلند مقام اسلام نے عطا کیا تھا اسی طرح اسلام ہمارے رام، کرشن اور مہاتما کی فضلیت کا بھی انکاری نہیں۔ صرف ان کے نام پر جو انسان دشمن تعبیر کی گئی اور اس میں سرقہ کیا گیا اس کو مسترد کرتا ہے۔ یا ان کی لافانی تعلیمات کو مزید بہتر رنگ و روپ میں پیش کرتا ہے۔ ہمیں تو صوفیا نے یہی بتایا تھا۔ اب ایسے متشدد علما آگئے ہیں جو موسیقی اور ڈانس کی ہر صورت کو ناجائز اور حرام کہتے ہیں اور جنہوں نے ہمارے ماضی کو مسترد کر دیا ہے۔ کہ ہم صرف عرب کی اقدار اپنائیں اس کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں۔ جو اسلام سے مراد ایک لافانی، ابدی اور عالمگیر مذہب کی بجائے ایک عرب قبائلی اور روائیتی مذہب کا لیتے ہیں جس میں اجتہاد اور تشریح کے تمام دروازے ختم ہو چکے ہیں۔ کیا وقت نہیں آیا کہ ہم روشن خیالی، برداشت اور روداری کے ان دشمنوں کے سامنے کھڑے ہو جائیں، جو اسلام کو ایک غیر جمالیاتی مذہب بنانے پر تلے ہیں۔ جن کے نزدیک اسلام میں علمی اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں

بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔ کومنٹس پڑھیں پرنٹ کریں

25 کومنٹس

Arshad Mehmood

Raja Sumra

Syed Fawad Bokhari

Haseeb Khan

Haseeb Khan

Raja Sumra

Syed Fawad Bokhari

Shaharyar Qureshi

Shaharyar Qureshi

Shaharyar Qureshi

Syed Fawad Bokhari

Syed Fawad Bokhari

Shaharyar Qureshi

Shaharyar Qureshi

Syed Fawad Bokhari

حمید نیازی

Syed Fawad Bokhari

Haseeb Khan

Haseeb Khan

Haseeb Khan

Syed Fawad Bokhari

Haseeb Khan

Shaharyar Qureshi

Shaharyar Qureshi

Syed Fawad Bokhari


بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔