Action
Syed Shakir Hussain Rizvi
Syed Shakir Hussain Rizvi کومنٹس

مغالطے اور اُن کا ادراک

سوال نمبر ١ : جنت میں مُسلم مردوں کو تو حوریں مل جائیں گی ، عورتوں کا کیا بنےگا ؟

جواب: یہ سوال اپنے تئیں بہت گھڑا ہوا ہے جہاں عورت کو پست اور مرد کو فضیلت کے اعتبار سے بڑا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ۔ اور اس سوال کا حل ہر نام نہاد عالم کے پاس اپنا ہی ہے ۔۔۔۔۔۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ حور کے معنی حسین عورت نہیں بلکہ صاحب ِ کردار اور دانشمند ساتھی کے ہیں ۔۔۔ اب ساتھی دونوں طرف ہو سکتے ہیں ،عورت کے لئے بھی اور مرد کے لئے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سوال نمبر ٢ : اسلام کیسا دین ہے جہاں داخل ہونے کا راستہ تو کھلا ہے اور اگر کوئی انحراف کرے تو گردن اُڑا دی جاتی ہے ؟

جواب : ایسا ہر گز نہیں مرتد کی سزا کا نظریہ موت باطل ہے ،،قرآن میں خدا نے واضع فرما دیا کہ
دین میں کوئی جبر نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سورہ البقرہ ۔آیت ٢٥٦
عام طور پر بہت مشہور ہے کہ حضرت ابوبکر نے مرتدین کے خلاف جنوبی عرب میں جہاد کیا تھا ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ جہاد ( ذکوہ ) سرکاری ٹیکس دینے سے انکار پر ہوا تھا ۔۔۔

سوال نمبر ٣: مسیح کی عظمت ہے کہ مُسلمانوں کا حال سنوارنے بھی وہی آسمان سے اُتر کر آئیں گے یعنی رسول عربی محمد بھی مسیح کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے ؟؟؟

جواب : بہت حیرت کا مقام ہے کہ دنیا کی ہر قوم کسی آنے والے کی منتظر ہے ، ہندون کو کلنکی اوتار کا انتظار ہے ، جین مت والوں کو مہاویرا کا یا تری تھنکر کا انتظار ہے ، بدھ مت والے میتا کے منتظر ہیں ،اور مجوسی متھرا کے منتظر ہیں ، اور سب سے بڑی بات کہ یہودی ابھی تک سچے مسیح کا انتظآر کر رہے ہیں ۔
یہ عقیدہ شکست خوردہ انسانوں کی ذہنی پیداور ہے ۔۔ مسلمان کا عقیدہ قرآن کے مطابق ہونا چاہیے ۔۔ قرآن نے واضع کہہ دیا کہ دین مکمل ہو چکا ہے سورہ المائدہ ۔آیت ٣ ،سورہ النعام آیت ١١٦۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن نے کسی مسیح و عیسی ٰ کے آنے کی پیشنگوئی نہیں فرمائی نہ ہی کسی کے آنے کی ضرورت ہے ۔۔۔

سوال نمبر ٤: اسلام واحد دین ہے جو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے ؟؟؟

جواب : ایسا ہر گز نہیں قرآن کی آیت کا بغور مطالعہ فرمائیں ۔ سورہ النسائ ۔آیت ٣
اگر تمہیں اندیشہ ہو کہ تم یتیموں سے انصاف نہیں کر سکو گے تو دو تین چار عورتوں سے نکاح کر لو جو تمہارے لئے جائز ہوں
یہاں اجازت حالت مجبوری میں دی جارہی ہے لیکن اس ہدایت کے ساتھ کہ انصاف سے کام لو ۔۔ یاد رہے کہ زمانہ نبی ص میں حالات انقلابی اور جنگی دونوں تھے کیونکہ صحابہ شہید بھی ہو رہے تھے اور مسلم خواتین غیر مسلم سے نکاح میں نہیں رہ سکتی لہذا مطلقہ عورتوں کی تعداد کو دیکھ کر یہ حکم ربی ہوا ۔۔۔۔

سوال نمبر ٥: انجیل میں دشمن کے ساتھ محبت کا درس ہے کیا اسلام میں ایسا حکم ہے ؟؟

جواب : دشمن سے محبت قابل عمل ( پریکٹکل ) بات نہیں ہو سکتی ۔۔ معاشرے میں اس کا اطلاق بھیانک رویوں کو جنم دیتا ہے ۔۔۔۔ اور معاشرے سے حقیقی اخلاقیات کا جنازہ نکل جاتا ہے ۔۔قرآن حکم دیتا ہے کہ دشمن کے ساتھ عدل سے پیش آئو عدل سے پیش آنا معاشرے کو متوازن رکھتا ہے ۔۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اہل علم ودانش : ان سوال و جواب پر اپنی قیمتی آراہ سے مزین فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔
تحریر : سید شاکر حسین رضوی

بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔ کومنٹس پڑھیں پرنٹ کریں

12 کومنٹس

Arshad Mehmood

Azhar Waqar

Syed Ziauddin Naeem

Abdul Rasheed

Aayesha Mirzaa

Asif Ali Asif

مکالمہ ایڈمن

Haseeb Khan

حمید نیازی

حمید نیازی

Ali B Tariq

Syed Fawad Bokhari


بحث میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔